بیمار اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں، نواز شریف

استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں، سابق وزیراعظم

جمعہ 20 اپریل 2018 19:55

بیمار اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں، نواز شریف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کافی کمزور ہو گئی ہیں اور میری خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں۔

(جاری ہے)

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ کافی کمزور بھی ہوگئی ہیں، ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اہلیہ کے پاس وقت گزاروں، ہم نے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی ہیں لیکن معلوم نہیں استثنیٰ ملے گا یا نہیں، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ آتا ہے۔