امریکی سینٹ نے ناساکی سربراہی کیلئے ٹرمپ کی نامزدکردہ شخص کی بمشکل منظوری دیدی

جمعہ 20 اپریل 2018 19:58

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) امریکی سینٹ نے گزشتہ روزخلائی ایجنسی ناساکی سربراہی کے لئے صدرڈونلڈٹرمپ کی نامزدکردہ شخص کی بمشکل منظوری دیدی ،جن پرڈیموکریٹ ارکان نے یہ کہتے ہوئے اعتراض کیاتھاکہ ان کاتکنیکی تجربہ کم ہے ۔اوکلاہاماسے تعلق رکھنے والے کانگریس رکن سے امریکی بحریہ کے ریٹائراہلکاراورسابق ہوابازبرائڈنسیئنی کی تصدیق49کے مقابلے میں 50ووٹوں سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

اوروہ ٹرمپ کاانہیں ایجنسی کی سربراہی کے لئے نامزدکرنے کے سات ماہ بعدقومی آکاش گامی اورخلائی انتظامیہ کے 13ویں منتظم بن جائیں گے۔ 42سالہ برانڈنسئینی نے انسانوں کودوبارہ چاندپربھیجنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے ۔ ناسااورکاروباری خلائی صفت کے درمیان قریبی تعلقات کی بات کی ہے اورانسان کی پیداکردہ ماحولیاتی تبدیلی پرشکوک کااظہارکیاہے ۔ وہ 2016ء کی صدارتی مہم میں ڈونلڈٹرمپ کے سخت حمایتی تھے۔

متعلقہ عنوان :