کوئٹہ:بلوچستان میں عام انتخابات سے قبل انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) بلوچستان میں عام انتخابات سے قبل انتظامی افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جس میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ (ڈی ایم جی)اور پولیس سروس گروپ کی تفصیلات مانگی گئی ہیںذرائع کے مطابق انتخابات سے پہلے ڈی سی اوز اور پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے سیاسی وابستگی اور غلط ریکارڈ رکھنے والے افسران سے متعلق بھی فہرست طلب کی گئی ہے انتخابات میں سیاسی وابستگی اور ریکارڈ مدنظر رکھ کر افسران تعینات کئے جائیں گے۔