محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنشنروں سے محروم ہزاروں اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پنشنروں سے محروم ہزاروں اساتذہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں لاہور کے ہزاروں اساتذہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہناہے کہ چونکہ وہ بعض وجوہات کی بناء پر ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ کا ریکارڈ مرتب نہیں کر پائے اس لئے ان اساتذہ کو پنشز کی ادائیگی میں تاخیر ہو رہی ہے واضح رہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے بھی محکمہ سکولز ایجوکیشن سے پنشنروں سے محروم اساتذہ کے ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایات جاری رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :