علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 20 اپریل 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اے این ایف کے مطابق گرفتار کئے گئے تین ملزمان جن میں عاطف ،رضوانہ منور او ر فہیم شامل ہیں ہیروئن سے بھرے کیپسول اپنے پیٹ میں چھپا کر دبئی سمگل کرنا چاہتے تھے شک پڑنے پر جب تینوں ملزمان کی سکریننگ کروائی گئی تو ان کے پیٹ سے ہیروئن کے پیکٹ برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر کے مختلف ادویات کے ذریعے ان کے پیٹ سے ہیروئن کے پیکٹ برآمد کرلئے گئے اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :