
قائد اعظم ؒ کے افکار ، تحریریں ، پیغامات اور خطبات فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں اہم ہیں ،گورنرسندھ محمد زبیر
قائد کے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام پاکستانیوں نے مل کر کام کرنا ہے اس ضمن میں اقلیتی برادری اہم خدمات انجام دے رہی ہیں ،ن لیگ سندھ اقلیتی ونگ کے وفد سے ملاقات
جمعہ 20 اپریل 2018 20:26

(جاری ہے)
ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ ، صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار ، سماجی شعبہ ، قومی ترقی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اقلیتی برادری کی خدمات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ صوبہ میں اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی ، سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہیں جبکہ ترقیاتی کاموں میں ان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، صوبہ کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ،حکومت پاکستان کوعالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے پر عزم ہے اس ضمن میں اقلیتی برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب برداشت کے رویہ کے فروغ کا درس دیتے ہیں ہمیں بھی معاشرہ میںعدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کے لئے کام کرنا ہوگا ، عدم برداشت کے رویہ نے معاشرہ میں بگاڑ پیدا کیا جس سے خرابیوں نے جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبہ کے متعدداضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں ، ان منصوبوں میں اقلیتی برادری کے علاقوں کو بھی بھرپور طریقہ سے شامل کیا گیا ہے ، ٹھٹھہ میں ہیلتھ کارڈ ز کی تقسیم میں تمام اکائیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے جو کہ موجودہ حکومت کا وژن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے پاکستان میں اقلیتی برادری کو پارلیمنٹ ،عدلیہ ، انتظامیہ ، سماجی، معاشی اور اقتصادی شعبوں میں مناسب نمائندگی حاصل ہے ، اقلیتی برادری سے وابستہ افراد پارلیمنٹ میں قانون سازی میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں بلا تفریق تمام اکائیوں کو یکساں مواقع حاصل ہیں ۔ ملاقات میں شام سندر ایڈوانی نے گورنرسندھ کو بتایا کہ اقلیتی برادری صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں بھرپور انداز میں کام کررہی ہے ، قومی جذبہ سے سرشار اقلیتی برادری پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانے کے لئے بھرپور خدمات انجام دے رہی ہے اس ضمن میں مذہبی تہواروں میں پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتما م بھی کیا جا تا ہے جو ان کی وطن سے محبت کا والہانہ اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث اقلیتی برادری کے افراد کو بھی معیار زندگی بلند کرنے اور روزگار کے مواقعوں کی دستیابی سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے اس ضمن میں سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے مختص 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد سے مزید بہتری یقینی ہے ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.