جامعہ کشمیر ،سابق وائس چانسلر خلیل احمد قریشی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعہ 20 اپریل 2018 21:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) جامعہ کشمیر ،سابق وائس چانسلر خلیل احمد قریشی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ،مرحو م کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ،بہ حیثیت وائس چانسلر انھوں نے جامعہ کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،انھوں نے اپنے دور تعیناتی کے صرف دو تین سال میں آزاد کشمیر یونی ورسٹی کو پاکستان کی پہلی 14یونیورسٹیوںکی فہرست میں لاکھڑا کیا، خلیل احمد قریشی مرحوم قاعدے قانون کے افسر تھے، قانون کی حکمرانی اور میرٹ پر مکمل یقین رکھتے تھے ،ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈائر یکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین ہمدانی،سابق رجسٹرار جامعہ شبیر احمد عباسی ، ڈائر یکٹر فنانس سید صابر حسین بخاری،آفیسر ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر سید ذوار حسین نقوی، اسسٹنٹ پروفیسر شاہد قریشی،سید شفاعت گیلانی،آفیسر تعلقات عامہ قاضی ظہور احمد، ڈاپٹی ڈائر یکٹر فنانس عبد الواحد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر 1980میں پہلی بار انہوں نے سروس رولز کو باقاعدہ تحریری ترتیب میں لایا،جونیئر افسروں کی تربیت و گرومنگ میںبھی اہم کردار ادا کیا،ان کی ذات ، قبیلہ اور علاقہ کے تعصبات سے پاک تھے ،ان کی پسند و ناپسند کام تھا، ہمہ جہت شخصیت کی حامل شخصیت کو صدر پاکستان نے ہلال امتیاز سے نوازا،مقررین نے کہا کہ ایسے لوگ صدیوں میں کبھی کبھی ہی پیدا ہوتے ہیں، اچھے معاشروں کی اعلیٰ ظرفی کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسلاف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ، تعزیتی ریفرنس میں جامعہ کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی اور دیگر آفیسران نے سابق وائس چانسلر خلیل احمد قریشی مرحوم کے ساتھ گزرے وقت اور تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ان کی خوبیوں اور صلاحیتوں کا بطور خاص ذکر کیا۔

(جاری ہے)

تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر ڈائر یکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین ہمدانی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :