آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف طریقے استعمال کئے جارہے ہیں ، وزیر بہبود آبادی ممتاز جاکھرانی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر بہبود آبادی ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بڑھتی ہوئی آبادی کی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہے اور آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کئے جارہے ہیں تاکہ اس مسئلہ پر قابو پایا جاسکے ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ بہبود آبادی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آبادی پر کنٹرول کے لئے گولیاں، انجکشن اور دیگر طریقے استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے،1992 میں مانع حمل ادویات کے استعمال کی شرح 30 فیصد تھی جو اب 35 فیصد ہوچکی ہے جبکہ مانع حمل ادویات کااستعمال 45 فیصد تک کرنا ہے . وقفہ سوالات کے دوران : محکمہ بہبود آبادی سندھ کی کارکردگی بہت اچھی ہے۔ وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیربہبود آبادی بہت اچھاکام کررہے ہیںمردم شماری میں بھی بہبودآبادی کی اچھی کارکردگی کی جھلک نظرآئی ۔