سرجیکل اسٹرائیک کا تصوراتی دعویٰ عوامی حمایت حاصل کرنے کا طریقہ ہے ،ْ خواجہ آصف

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

سرجیکل اسٹرائیک کا تصوراتی دعویٰ عوامی حمایت حاصل کرنے کا طریقہ ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا تصوراتی دعویٰ کرنا عوام کی حمایت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کا پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کا بار بار تصوراتی دعویٰ کرنا عوام کی حمایت حاصل کرنے کا طریقہ ہے یا پھر وہ کشمیر اور بھارت کے دیگر حصوں میں مظالم اور جنگی جرائم کی ذمہ دار اپنی فوج کی زبان بول رہے ہیں۔