اسلام آباد ،چینی باشندے سے نو سر بازی ،جعلی سونا فروخت اور جعلی چیک تھمانے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج

جمعہ 20 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) چینی باشندے سے بینک کا افسربن کر رقم ہتھیانے والے نو سر باز ،جعلی سونا اصلی ظاہر کر کے فروخت کرنے اور جعلی چیک تھمانے والے ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ تھانہ مارگلہ پولیس کو چینی باشندے نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد جمیل نامی شخص نے بینک کا افسر بن کر اسٹیٹمنٹ کے لئے رقم لی اور خرد برد کر لی ۔

(جاری ہے)

بھارہ کہو پولیس کو احسن افتخار نے بتایا کہ وہ موتی بازار میں صراف کا کام کرتا ہے ملزم وقاص سرفراز نے دھوکہ دہی سے نقلی چین سونے کی ظاہر کرکے فروخت کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ گولڑہ پولیس کو نقی علی نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے مدعی سے موبائل فون خرید کر اس کے عوض ڈالر دیئے جو چیک کرانے پر جعلی پائے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ۔۔۔