کے ایم یو نے بی ڈی ایس فا ئنل کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 11:40

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے بی ڈی ایس فا ئنل پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ڈینٹل سیکشن، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کی طالبہ نا ئلہ نو رین نے 1023نمبر لے کر پہلی ، ڈینٹل سیکشن، ویمن میڈیکل کا لج ایبٹ آباد اور ڈینٹل سیکشن، با چا خا ن میڈیکل کا لج مر دان کی طالبات یسریٰ شو کت اور مائرہ جا وید نے 1016 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری اور کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل سا ئنسز کو ہا ٹ کی طالبا ت طو بیٰ صدیقی اور لینا وصا ل نے 1015نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحان میں کل 287 طلباء وطالبات نیحصہ لیا جن میں236نے کامیابی حاصل کی جبکہ نتیجے کا تناسب 82فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :