اوپن یونیوسٹی نے مختلف پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے اُن میرٹ بیسڈ پروگرامز جن کا ابھی تک داخلہ ٹیسٹ منعقد نہیں ہوا ہے کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ سوموار 23اپریل کو یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں جن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہورہے ہیں اُن میں بی ایس باٹنی ،ْ بی ایس انوائرمنٹل سائنس اور ایم فل اردو پروگرامز شامل ہیں۔

منگل 24اپریل کوجن پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوں گے اُن میں ایم فل ریاضی ،ْ ایم فل شماریات ،ْ ایم ایس مینجمنٹ سائنس اور ایم ایس سی فارسٹری ایکسٹینشن شامل ہیں۔ بروز بدھ 25اپریل کو بی ایس کیمسٹری ،ْ ایم فل ہسٹری ،ْ ایم فل پاکستانی زبانیں ،ْ ایم ایس انوائرمنٹل ڈیزائن ،ْ ایم ایس سی )آنرز(ایگریکلچر ایکسٹینشن اور ایم ایس سی )آنرز(رورل ڈیولپمنٹ پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات 26اپریل کو ایم فل معاشیات پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جائے گا۔جمعہ 27اپریل کو بی ایس شماریات ،ْ ہفتہ 28اپریل کو کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز ،ْ اتوار 29اپریل کو کوئی داخلہ ٹیسٹ نہیں رکھا گیا ہے جبکہ سوموار 30اپریل کو ایم فل اسلامک سٹڈیز)قرآن و تفسیر( ،ْ ایم فل اسلامک سٹڈیز)جنرل(اور ایم ایس سی شماریات کے داخلہ ٹیسٹ منعقد کئے جائیں گے۔اِن تمام پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردیا گیا ہے۔باقی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان ایک دو دنوں تک کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :