بھارتی تحقیقاتی ادارے ’ این آئی اے‘ نے شاہد یوسف کیخلاف چارچ شیٹ عدالت میں جمع کرا دی

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) بھارتی تحقیقاتی ادارے’’ این آئی اے‘‘نے ممتاز آزادی پسند رہنما سید صلاح الدین کے صاحبزادے سید شاہد یوسف کے خلاف چارج شیٹ نئی دہلی کی ایک عدالت میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج پونم بمبہ نے چارچ شیٹ کا جائزہ لینے کیلئے چا ر مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔سید شاہد یوسف کو این آئی نے گزشتہ برس 24اکتوبر کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :