ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 812 پوائنٹس کی کمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:26

ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 812 پوائنٹس کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 812 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 45 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی فضا اسٹاک مارکیٹ کو متاثر کرنے لگی، جس کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایا کاروں نے شیئرز کی خریداری کے بجائے اس کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لی۔

(جاری ہے)

توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سب سے بڑی کمپنی او جی ڈی سی ایل کے شیئرز میں بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان رہا۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ ایک ہفتے کے دوران 812 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 259 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔کاورباری ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 4 کروڑ 17 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آجاتا اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی اسی طرح رہے گی۔