گھریلو تنازعہ پربہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 18:20

عارفوالا۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) گھریلو تنازعہ پر بھائی نے تیز دھار آلے سے چھوٹی بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 351/EBکے رہائشی علی شیر کے بیٹے عبدالرئوف نے گھریلو تنازعہ پر اپنی چھوٹی بہن آسیہ پروین کو تیزدھارآلے سے قتل کردیا ،نعش کو احاطہ مویشیاں سے برآمد کر لیا گیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :