خوشاب میں محکمہ ماحولیات کے احکامات کے باوجود سیمنٹ فیکٹری کی توسیع جاری

ہفتہ 21 اپریل 2018 20:14

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) خوشاب میں محکمہ ماحولیات کے احکامات باجود سیمنٹ فیکٹری کے توسیعی منصوبے کا کام جاری ہے۔خوشاب میں قائم سیمنٹ فیکٹری کے توسیعی منصوبے نے ماحولیاتی آلودگی پیدا کر رکھی ہے اور فیکٹری سے اٹھنے والے دھوئیں سے قرب و جوار کی آبادی کے لوگ بھی پریشان ہیں۔محکمہ ماحولیات نے 3 دسمبر 2017 کو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے سبب سیمنٹ فیکٹری کے توسیعی منصوبے پر کام رکوادیا تھا اور پہلے محکمہ ماحولیات سے این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

فیکٹری مالکان نے محکمہ ماحولیات کے احکامات ہوا میں اڑادیئے اور فیکٹری کے توسیعی منصوبے پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔29 مارچ 2018 کو محکمہ ماحولیات نے دوبارہ فیکٹری کا دورہ کیا تو فیکٹری کے توسیع منصوبے پربدستور کام جاری تھا جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ سید فیصل مقصود نے فیکٹری انتظامیہ کو ایک بار پھر کام بند کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطہ کرنے پر فیکٹری انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ فیصل مقصود نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :