راولپنڈی،پولیس کی منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی، 14ملزمان گرفتار ،1530گرام چرس،28بوتل شراب،6پستول30بور مع38روند ،1 رپیٹر،1 بندوق 12بور مع3روند برآمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی میں14ملزمان کو گرفتار کر کے 1530گرام چرس،28بوتل شراب،6پستول30بور مع38روند ،1 رپیٹر،1 بندوق 12بور مع3روند برآمد کرلئے تھانہ ٹیکسلا پو لیس نے محبوب سی1100گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے جاوید سی430گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے افتخار سے 20بوتل شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے جاوید سے 8بوتل شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے خان محمد سے 1 پستول 30بور مع2روند، تھانہ چونترہ پولیس نے رحیم سے 1 پستول 30بور مع4روند، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے وسیم سے 1 پستول 30بور مع3روند، تھانہ رتہ امرال پولیس نے شاہد سے 1 پستول 30بور مع5روند، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عمر سے 15روند 30بور ، تھانہ بنی پولیس نے عمران سی1 پستول 30بور مع5روند، عثمان سے 1 پستول 30بور مع4روند، ارسلان سے 1 خنجربرآمد کرلئے ۔