کسان بورڈ ضلع پشاور کے صدر احمد علی خان آف کوچیان کی سربراہی میں ایک وفد کا سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2018ء) کسان بورڈ ضلع پشاور کے صدر احمد علی خان آف کوچیان کی سربراہی میں ایک وفد کا سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان سے انکی رہائشگاہ پر کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ملاقات ۔

(جاری ہے)

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان نے کہاکہ کسانوں کا صبر کا پیمانہ لیبرلیز ہوچکا ہے حکومت گنے کی قیمت کے بارے میں اپنی ہی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کررہی ہے ٹال مٹول کا یہ سلسلہ اگر جاری رہا تو ہزاروں کاشتکاران ایسا احتجاج کا کال دینگے کہ حکومت کو ہلا کر رکھ دیں گے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور کاشتکاروں کے مسائل جلدازجلد حل کرلیں ۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی درخواست کی کہ وہ ازخود کاشتکاروں کے مسائل پر نوٹس لیں تاکہ نوٹیفکیشن پر عمل درآمد ہوسکے ۔