ٹھنڈے پانی کے کولرکا کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:55

گوجرانوالہ ۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) ٹھنڈے پانی کے کولر سے کرنٹ لگنے کے باعث مزدور جاں بحق ہو گیا ، نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ، بتایاگیا ہے کہ میاں سانسی روڈ پر واقع میٹل فیکٹری میں مزدور سمیر پیاس لگنے کے باعث الیکٹرک کولر سے ٹھنڈ ا پانی پینے لگا تو اس دوران اسے کرنٹ لگ گیا ، جس کے نتیجے میں وہ کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا ، جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سے متوفی کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :