عرب اتحاد نے ایران کا منصوبہ ناکام بنا دیا
اتوار 22 اپریل 2018 10:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں فیصلہ کن طوفان اور بحالی امید آپریشن شروع کرکے یمنی قوم کو ایرانی سازش سے بچا لیا۔
انہوں نے حوثی باغیوں اور دیگر ملک دشمن قوتوں کے خلاف لڑائی میں مزید تیزی لانے پریقین دلایا کہ فتح اور نصرت زیادہ دور نہیں۔ یمنی قوم کو جلد حوثی دہشت گرد ٹولے سے نجات ملے گی۔انہوں نے البیضاء، الجوف،تعز، میدی اور الحدیدہ گورنریوں میں فوج کی غیرمعمولی کامیابیوں اور حوثیوں کو شکست دینے کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں یمنی قوم نے ایرانی مداخلت کی سازش ناکام بنا دی ہے،ایران اپنے پروردہ حوثیوں کی مالی اور فوجی مدد کرکے یمن پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا تھا مگر سعودی قیادت نے ایرانی عزائم خاک میں ملا دئیے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل الاحمر نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اور سرپرست ممالک کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے۔ یمنی قوم کے مفاد میں منظور کی گئی عالمی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں قیام امن کی واحد شرط یہ ہے کہ باغی ہتھیار پھینک دیں اور پورے ملک کی باگ ڈور آئینی حکومت کے حوالے کردی جائے۔ اس کے بعد ملک میں سیاسی عمل شروع کیا جائے۔اس موقع پر یمنی فوج کے بریگیڈ 117 کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد علی معوضہ نے تازہ فوجی کارروائیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ لڑائی میں یمنی فوج نے صنعاء کے قریب جبل مسعودہ، جبل العر اور دیگر اہم تزویراتی مقامات کو باغیوں سے واپس لے لیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.