پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تیسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس آج ایوان اقبال میں منعقد ہوگی

اتوار 22 اپریل 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تیسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس آج (پیر )23 اپریل بوقت 12 بجے دوپہر ایوان اقبال لاہورمیں منعقد ہو گی ، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے قائدین ، سفراء اور مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے سعودی عرب وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران ، جامعہ الازہر کے نمائندے اور فلسطین کے ڈپٹی چیف جسٹس بھی خطاب کریں گے ۔ کانفرنس 12 بجے دوپہر سے 04 بجے سہ پہر تک جاری رہے گی ، کانفرنس کا اعلامیہ شام 04 بجے پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمودا شرفی کریں گے۔