فرسٹ وومن لاء کانفرنس کا کراچی میں انعقاد

سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج عقیل احمد عباسی ،ریٹائر جسٹس ماجدہ رضوی ،جسٹس مسز اشرف جہاں ،جسٹس کوثر سلطانہ حسین کی خصوصی شرکت کوئی خاتون مرد کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ،ماجدہ رضوی،خواتین وکلاء اور ججز کا کردار لائق تحسین ہے،عقیل احمد عباسی

اتوار 22 اپریل 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2018ء) جسٹس ہیلپ لائن اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے کراچی کے آرٹس کونسل آرڈیٹوریم میں فرسٹ وویمن لاء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت ہیومن رائٹس کمیشن سندھ کی سربراہ ریٹائر جسٹس ماجدہ رضوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج عقیل احمد عباسی تھے ۔

جسٹس مسز اشرف جہاں اور جسٹس کوثر سلطانہ حسین نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پہلی خواتین جج ماجدہ رضوی نے کہا کہ کوئی بھی خاتون گھر کے مرد کی مدد کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی چاہے وہ مرد باپ ،بھائی یا شوہر ہو ،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور وہ گھر گرہستی کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داریاں بھی ادا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ اسلام نے عورت کو برابر کے حقوق دیئے ہیں اور قانون اور طب کے شعبے میں 80فیصد خواتین کی موجودگی سے خواتین کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے وومن لاء کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے سرپرست آتم پرکاش ،صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،سینیٹرعبدالحسیب خان ،شہاب سرکی ایڈوکیٹ اور دیگر نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی کانفرنس میں خواتین وکلاء ،لاء یونیورسٹیز کی اسٹوڈنٹس ،وائس چانسلرز اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :