ایوانوں میں موجود نمائندوں کا کوئی ایجنڈا نہیں،سراج الحق

شہزادوں اور خاندانوں کی حکمرانی کرپشن کو ختم نہیں بلکہ فروغ دے گی ،امیر جماعت اسلامی

اتوار 22 اپریل 2018 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2018ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے جو اسٹیٹس کو کے خاتمے کی بات کرتے ہیں ایوانوں میں موجود نمائندوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، شہزادوں اور خاندانوں کی حکمرانی کرپشن کو ختم نہیں بلکہ فروغ دے گی ریاست کو چاہیے کہ ہر کسی کے ساتھ ماں جیسا سلوک کرے ۔گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمراں مدینے کے بجائے واشنگٹن کے نمائندے بن کر انہی سے محبت کر رہے ہیں۔

آج کفر اور مغرب صرف مدارس منبرو محراب سے گھبرا رہا ہے۔ ہم نظریاتی لوگ ہیں جو اسٹیٹس کو کے خاتمے کی بات کرتے ہیں ایوانوں میں موجود نمائندوں کا کوئی ایجنڈا نہیں، شہزادوں اور خاندانوں کی حکمرانی کرپشن کو ختم نہیں بلکہ فروغ دے گی۔

(جاری ہے)

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم مغربی کلچر سے بغاوت کرتے ہیں، موجود سودی نظام کے ذریعے ہر چیز پر قبضہ کیا جارہا ہے، ریاست کو چاہیے کہ ہر کسی کے ساتھ ماں جیسا سلوک کرے۔

اسٹیل ملز، واپڈا سمیت ہمارے تمام ادارے تباہ کردیے گئے ہیں عوام کا استحصال کیا جارہا ہے،2018 میں منافقت اور سچائی کا مقابلہ ہوگا۔ ملک کے 98فیصد وسائل پر 2 فیصدلوگ قابض ہیں۔ 70 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک غریب عوام پانی، تعلیم اور صحت کی سہولت سے محروم ہیں۔ ملک میں صرف چند لوگوں کے بینکوں میں دولت اور کوٹھیوں کی تعداد بڑ رہی ہیں۔ صرف 9 لاکھ افراد انکم ٹیکس ادا کررہے ہیں۔