ْ کھیل کے فروغ سے بچے صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

اتوار 22 اپریل 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کھیل کے فروغ سے بچے صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے۔ یہ بات انہوں نے 17ویں سندھ گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ یہ 6 سال ے بعد سندھ گیمز ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ڈویژن کو پہلی پوزیشن اور دیگر اضلاع کو مختلف پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے صوبائی وزارت کھیل اور وزیر کھیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم ے ایونٹ منعقدکرتے رہیں تاکہ کھیلوں کے فروغ سے سندھ ے بچے اچھی اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم محمد علی شاہ نی کھیل کے شعبے میں کافی اچھا کام کیا ۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل اور ٹی 20 کرکٹ میچ ے فائنل بعد سندھ گیمز کا شہر کراچی میں ہونا خوش آئندہ ہے۔