مرکزی علماء کونسل نے حلقہ این اے 108میں وفاقی وزیر مملکت رانا محمد افضل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

اتوار 22 اپریل 2018 23:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2018ء) مرکزی علماء کونسل نے حلقہ این اے 108میں وفاقی وزیر مملکت رانا محمد افضل خان کی حمایت کا اعلان کر دیا جو امید وارقانون ناموس رسالت اورقانون ختم نبوت کے تحفظ اور نفاذ اسلام کیلئے یقین دہانی کروائے گا ایسے امیدواروں کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دیں گے مشترکہ میڈ یا کانفرنس کر تے ہو ئے مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ ووٹ کی شرعی حیثیت پر عام لوگ ایسا معاملہ سمجھتے ہیں جسکا دین سے کوئی تعلق نہیں اور صحیح طریقے سے اپنی ذمہ داری ادانہیں کرتے بلکہ ایسی شخصیات کے حق میں ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں جو اسلام اور نظریہ پاکستان سے بے خبر ہوتی ہیں وفاقی وزیر خزانہ رانا محمد افضل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018ء میں این اے 108سے الیکشن لڑوں گااور ماضی کی طرح پہلے سے زیادہ بڑھ چڑھ کر عوام کی فلاح وبہبود خصوصاً تعلیم،صحت اورعلاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کروں گا خصوصاً ہمیشہ تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کا چوکیدار بن کر ہر فورم پر پہریداری کروں گا۔