پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت

انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے کی عبوری ضمانت کنفرم کردی

پیر 23 اپریل 2018 18:39

ّاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گرد ی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کنفرم کردی ، وزیر اعلیٰ اپنے وکیل محمد علی بخاری کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

محمد علی بخاری نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ یہاں سے بھاگنے والا نہیں عدالت جب بھی بلائے گی وہ حاضر ہونگے اس موقع پر پراسیکیوٹر چوہدری شفقات نے بھی اپنے دلائل دئیے۔ دلائل سننے کے بعد جج نے وزیر اعلیٰ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔