ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران واجد ضیاء اور نواز شریف کے وکیل حاضر نہ ہونے پر دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

پیر 23 اپریل 2018 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت گزشتہ روز صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوئی‘ عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب نیب کے گواہ واجد ضیاء اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث دونوں نہیں آئے‘ خواجہ حارث کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خواجہ حارث دو بجے آئیں گے اور واجد ضیاء پر اپنی جرح کریں گے اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے دوسرے گواہ ظاہر شاہ موجود ہیں ان کے بیانات ریکارڈ کرلیں اور جرح شروع کریں۔

(جاری ہے)

معاون وکیل نے کہا کہ ہم ان پر جرح نہیں کر سکتے‘ فریقین کے دلائل سننے کے بعد احتساب جج محمد بشیر نے سماعت دو بجے تک ملتوی کردی اور دو بجے دوبارہ سماعت شروع ہوئی۔