مہمند ایجنسی، سیاسی اتحاد نے الیکشن کمیشن کے یکم اپریل سے ترقیاتی کاموں پر پابندی کو خوش آئند قرار دیدیا

پیر 23 اپریل 2018 20:12

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2018ء) مہمند ایجنسی، سیاسی اتحاد کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یکم اپریل سے ترقیاتی کاموں پر پابندی کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور حکومت سے عملدرآمد کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو مہمند پریس کلب میں مہمند سیاسی اتحاد کا ایک اجلاس ہوا جس میں جماعت اسلامی کے امیر محمد سعید خان، پی ٹی آئی مہمند ایجنسی کے صدر ساجد خان مہمند، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق افضل ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر نثار مہمند و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے یکم اپریل سے ترقیاتی کاموں پر پابندی کے حوالے سے احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اجلاس کے بعد پولیٹیکل ایجنٹ مہمند سے بھی ملاقات کیا اور اپنے خدشات سے انہیں آگاہ کیا۔