وفاقی دارالحکومت میں سفارشی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ اوز کی سرپرستی میں ڈاکوئوں کے منظم گینگ کا انکشاف

ڈکیت گینگ کو چند ایس ایچ اوز کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے جن سے مذکورہ بالا ایس ایچ اوز باقاعدہ طور پر منتھلیاں وصول کرتے ہیں ، ذرائع

پیر 23 اپریل 2018 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میںچند سفارشی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ او ز کی مبینہ سرپرستی میںڈاکوؤں کے منظم گینگ کا انکشاف ہوا ہے مذکورہ بالاگینگ دی دیہاڑے سرعام گن پوائنٹ پر تاجروں کو لوٹنے کے بعد با آسانی فرار ہونے میںکامیاب ہو جاتا ہے تھانہ سبزی منڈی ، کرال ، شہزاد ٹاؤن ، لوئی بھیر اور آئی نائن کو ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت نے گینگ نے اپنا ٹارگٹ بنا رکھا ہے اس حوالے سے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ مذکورہ بالا ڈکیت گینگ کو چند ایس ایچ اوز کی مبینہ سر پرستی حاصل ہے جن سے مذکورہ بالا ایس ایچ اوز باقاعدہ طور پر منتھلیاں وصول کرتے ہیں ۔

تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں بعض وارداتوں میںملزمان کے بغیر ہی ریکوری کیسز بھی رپورٹ ہو چکے ہیں مذکورہ بالا ڈکیتوں کے گینگ نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تھانہ کرال اور سبزی منڈی کے علاقے لیاری کے مناظر پیش کرنے لگے ہیں ۔

(جاری ہے)

21 اپریل کو تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں آئی جی پی روڈ پر بھکر پنجاب کے رہائشی تاجر کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ڈکیٹ گن پوائنٹ پر نقدی 6 لاکھ پچاس ہزار بھی لے کر فرار ہو گئے اسی طرح ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار ڈکیت تھانہ کرال کے علاقے میں خالد نامی شہری سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کے گینگ کی مختلف مقدمات میں سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔

پولیس افسران کے کے روایتی انداز کی وجہ سے دارالحکومت کے باسیوں میں شدید خوف و ہراس پایا جانے لگا ہے اس حوالے سے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی کا کہنا تھا کہ کافی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے اگر پولیس فورس ایسے عناصر ہے تو میں نے ان کو بھرتی نہیں کیا۔ تفتیش کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے کے لئے کو شاں جلد مذکورہ بالا گینگ کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔