قادیانیوں کو بھائی ماننے والے نوازشریف کاجوتوں سے استقبال کرینگے، اشرف جلالی

عمران،بلاول،زرداری سب انگریزکے غلام ہیں ، ایم ایم اے چوں چوں کامربہ ہے،صحافیوںسے گفتگو

پیر 23 اپریل 2018 22:44

منڈی بہاالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) تحریک لبیک کے مرکزی رہنما مولانا اشرف جلالی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو بھائی ماننے والے نوازشریف کاجوتوں سے استقبال کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا اشرف جلالی نے کہا کہ عمران،بلاول،زرداری سب انگریزکے غلام ہیں جبکہ ایم۔ایم۔اے چوں چوں کامربہ ہے۔مولانا اشرف جلالی نے کہاکہ سنی تحریک، نظام مصطفی پارٹی، سنی اتحاد کونسل سمیت اتحاد بناکرانتخاب میں جائیں گے ۔اشرف جلالی نے کہاکہ رانا ثنا اللہ سے کوئی ڈیل نہیں،اپنی داڑھیوں کودیکھیں،رانا کی مونچھوں کونہ دیکھیں۔رانا ثناء اللہ آئین پاکستان کا غدار ہے اور اسکی سزاموت ہے۔