سکھر پولیس نے حبس بیجا میں رکھی گئی خاتون کو دو کمسن بچوں سمیت بازیاب کرالیا

پیر 23 اپریل 2018 23:23

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) سکھر پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے حبس بیجا میں رکھی گئی تحصیل حافظہ آباد ضلع گوجرانوالہ کی رہائشی غلام فاطمہ کو اسکے دوکمسن بچوں سمیت تماچانی کے علاقے سے بازیاب کرالیا، پولیس ترجمان کیمطابق غلام فاطمہ ملک مبینہ طور پر اپنے والد کیجانب سے زبردستی شادی کرائی جانے پر اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے نکلی تھی، جو اسے گوجرانوالہ سے کراچی لے گیا جہاں غلام فاطمہ کوجوا کھیل کر ہار گیا، جوا ڈیلرز نے غلام فاطمہ کو مستوئی قبیلے میں80ہزار روپے کی رقم کے عوض فروخت کر دیا، بعد ازاںوہ 60 سالہ عمر رسیدہ شخص انور علی مستوئی کے ساتھ بیاہ دی گئی۔

(جاری ہے)

انور علی اسے تنگ کرتا اور ظلم اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا،خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے غلام فاطمہ اور اسکے دو کمسن بچوں سمیت بازیاب کرالیا ۔پولیس کی جانب سے بازیاب خاتون کو ایڈیشنل سیشن جج حدود کی عدالت میں غلام قادر تنیو کے پاس پیش کیا گیا جہاںخاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے تحفظ کیلئے ارالامان بھیجا جائے۔

متعلقہ عنوان :