اقوام متحدہ کی تمام فریقوں سے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیل

منگل 24 اپریل 2018 09:50

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ہتھیاروں پر کنٹرول کے بارے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایزومی ناکامتسو نے تمام فریقوں سے جامع ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق این پی ٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایزومی ناکامتسو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے تمام شرکاء اس کی پابندی کریں گے۔ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی معاہدے میں اصلاح یا اسے منسوخ کرنے کے لیے مقرر کردہ مہلت کے خاتمے سے محض چند ہفتے پہلے سامنے آیا ہے۔روس، چین اور یورپی یونین نے بھی جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔