جامعہ پشاور کے سکالر عرفان علی شاہ نے پی ایچ ڈی کرلی

منگل 24 اپریل 2018 13:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جامعہ پشاور کے ایریا سٹڈی سنٹر کے ریسر چ سکالر عرفان علی شاہ نے پی ایچ ڈی کرلی۔ اس سلسلے میں سنٹر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جوابات دیے اور ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

ان کے مقالے کا موضوع ’ ناول کائٹ رنرمیں افغان نسلی و معاشرتی سیاست کا تحقیقی جائزہ ‘‘ہے جسے انہوں نے سنٹر کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔تقریب میں سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خان، سابق ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان ، فیکلٹی ، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :