قائدین جماعت کا مولانا عطاء المومن کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 24 اپریل 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، نائب امراء حافظ محمد ادریس ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہرا قبال حسن ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری و دیگر قائدین اور کارکنان نے مولانا عطاء المومن بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان اور تحریک احرار و تحفظ ختم نبوت کے کارکنان سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے اور مرحوم کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا عطاء المومن کی ترویج اسلام و غلبہ دین کے لیے گرانقدر خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا نے اپنی پوری زندگی اسلام کے لیے وقف کررکھی تھی ۔دریں اثنا سینیٹر سرا ج الحق اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے حریت رہنما غلام محمد صفی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔