قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے گئی

منگل 24 اپریل 2018 18:25

قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) قومی ٹیم ساؤتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد (کل) بدھ کو نیپال سے وطن واپس پہنچے گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ چمپئن شپ میں قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں نے انفرادی مقابلوں میں دو گولڈ، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے ہیں جبکہ ٹیم ایونٹ میں مردوں کے مقابلوں میںپاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیاجبکہ ٹیم ایونٹ میں خواتین کے مقابلوں میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اسی طرح دونوں ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :