نائیک سیف علی خان جنجوعہ شہید کا96 واں یوم پیدائش (کل )منایاجائیگا

منگل 24 اپریل 2018 18:33

عارفوالا۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) نائیک سیف علی خان جنجوعہ شہید کا96 واں یوم پیدائش کل 25 اپریل بروزبدھ کو منایاجائے گا ،وہ25 اپریل 1922ء کو قندباز تحصیل نکیال آزاد جموں کشمیر میں پیدا ہوئے، سیف علی جنجوعہ 1947ء میں حیدری فورس میں شامل ہوگئے ، یکم جنوری 1948ء کو حیدری فورس کو شیر ریاستی بٹالین کا نام دیا گیا اور اس کاکمانڈر لیفٹیننٹ کرنل شیر خان کو بنایا گیا، اس بٹالین میں سیف علی خان جنجوعہ کو نائیک کا عہدہ دیا گیا اور وہ بدھا کھنہ کے مقام پرملک کے دفاع میں دشمن سے لڑتے ہوئی26 اکتوبر1948ء کو شہید ہوگئے ،نائیک سیف علی خان جنجوعہ کی شہادت کے ساڑھے چار ماہ بعد14 مارچ1949ء کو حکومت آزادجموں وکشمیر کی ڈیفنس کونسل نے انہیں ہلال کشمیر کے اعزاز سے نوازا،30 نومبر1995ء کو حکومت پاکستان نے ہلال کشمیر کو پاکستان کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشان حید ر کے مساوی تسلیم کرنے کا اعلان کیا ۔