اولیاء کرام اوربزرگان دین منبع رشد وہدایت ہیں ‘ان کی تقلید سے دونوں جہانوں میں کامیابی یقینی ہے ‘اولیاء کرام کے آستانوں سے معرفت الٰہی اورمحبت رسول کا فیض حاصل ہوتا ہے

جماعت اہل سنت پاکستان کے رکن مولانا سید محمد اسحاق نقوی کاسیدمعصوم شاہ غازی ؒ کے عرس مبارک کی محفل سے خطاب

منگل 24 اپریل 2018 19:26

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) اولیاء کرام اوربزرگان دین منبع رشد وہدایت ہیں ان کی تقلید سے دونوں جہانوں میں کامیابی یقینی ہے ،اولیاء کرام کے آستانوں سے معرفت الٰہی اورمحبت رسول کا فیض حاصل ہوتا ہے ،ان خیالات کااظہار جماعت اہل سنت پاکستان کے رکن شوریٰ ومہتمم دارالعلوم ابوتراب ؑ وخطیب مرکزی جامع مسجد اہل سنت گوجربانڈی مولانا سید محمد اسحاق نقوی نے حضرت پیر سیدمعصوم شاہ غازی ؒ کا ایک روزہ سالانہ عرس مبارک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،موضع گوجربانڈ ی میں مورخہ22اپریل کو منعقدہ ایک روزہ عرس مبارک کی سرپرستی مولانا اسحاق نقوی نے کی ،پیر معصوم شاہ غازی ؒ کے مزار کے وسیع ہال میں ختم قرآن مجید ،ختم انبیاء ،ذکرواذکار ،نعت خوانی ،درود وسلام اورقصیدہ بردہ شریف پڑھا گیا ،اس موقع پر مولانا اسحا ق نقوی نے قرآن وسنت کی تعلیمات ،اورسلف صالحین کی طرز عمل کی روشنی میں ایصا ل ثواب کی حقیقت ،اہمیت وفضیلت بیان کی اورحاضرین کو مستفید کیا ،صاحب مزار حضرت پیر معصوم شاہ غازی ؒ اوران کے ساتھ منسوب مرکزی قبرستان میں جملہ اہل قبور کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ،اس موقع پر مولانا اسحا ق نقوی نے عرس کی تقریبات اورقبرستان کے جملہ امور ومعاملات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کی حاضرین نے مکمل تائید کی ،محفل کے اختتام پر لنگر حسینی تقسیم ہوا ۔

متعلقہ عنوان :