سکھر بورڈ میٹرک کی طرح فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں بھی نقل کی روک تھام میں ناکام, تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے

منگل 24 اپریل 2018 21:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء)سکھر بورڈ میٹرک کی طرح فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں بھی نقل کی روک تھام میں ناکام, تمام انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئی, پہلے ہی روز مراکز میں نقل کی دھوم, پرچہ وقت سے قبل آؤٹ, امیدوار مراکز میں گائیڈز سالڈپیپرز اور پھروں کا استعمال کرنے لگے تفصیلات کے مطابق سکھر بورڈ نویں اور دسویں جماعت کیسالانہ امتحانات کی طرح گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں بھی نقل کی روک تھام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہیآج سیسکھر, خیرپور, نوشہروفیروز اور گھوٹکی اضلاع میں قائم کیے گئے ایک سو دس امتحانی مراکز میں گیارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ہوا جس میں بورڈ کی جانب سے نقل کی روک تھام کے لیے کیے گئے انتظامات دھریکے دھرینظر آئے امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل ہوتی رہی اور امیدوار دھڑلے سے بلا خوف وخطر گائیڈوں, سالڈ پیپرز اور پھروں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے انہیں نہ کوئی روکنے والا نظر آیا اور نہ ٹوکنے والا جبکہ جن کو انہیں نقل سے روکنا تھا وہ خاموش تماشائی بنے رہے جبکہ کئی امتحانی مراکز میں تو وقت سے قبل پرچہ آؤٹ ہوگیا اور وقت سے قبل ہی جوابات امیدواروں کو مراکز میں ملتے رہے۔