تیز رفتاری ‘ٹریفک قوانین سے لا علمی کی وجہ سالانہ 13لاکھ افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں‘سمینار سے مقررین کا خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 13:54

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) تیز رفتاری ٹریفک قوانین سے لا علمی اورہیلمٹ کے عدم استعمال کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ 13لاکھ افراد حادثات کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں سالانہ ساڑھے سات ہزار سے زیادہ افرادزندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے نیشنل موٹر ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے زیر اہتمام یو نیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈٹیکنالوجی مردان میں ایک روزہ روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد عثمان مہمان خصوصی تھے۔ روڈ سیفٹی کے حوالے اپنے لیکچر میںڈی ایس پی موٹروے پولیس انیس الدین، انسپکٹر باصر الیاس اور انسپکٹر زبیرنے کہا کہ روڈ ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی تعداد قدرتی آفات میں مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے ٹریفک قوانین سے آگاہی ،روڈ سینس سیکھ کر اور دوران سفر تیز رفتاری سے گریز کرکے ان حادثات میں واضح کمی لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہاکہ پاکستان میں صرف دو فیصدلوگ فضائی، پانچ فیصد لوگ ٹرین اور سب سے زیادہ 90 فیصد لوگ سڑک کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ کا استعما ل ، پیدل چلنے والوں اوردوسروں کے ر ائٹ آف وے کا احترام اور احتیاط کے ذریعے حادثات سے بچ سکتے ہیں۔