لاڑکانہ،8 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) لاڑکانہ میں پولیس نے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی آٹھ سالہ بچی کی لاش برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پولیس کو تھانہ حیدری کی حدود سے آٹھ سالہ صائمہ کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے بچی کی لاش کو چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوب کالونی کی رہائشی آٹھ سالہ صائمہ لاپتہ ہو گئی تھی، مقتول بچی کے اہلخانہ کے مطابق صائمہ گزشتہ روز لاپتہ ہوئی تھی جسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے بچی کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :