صوبہ سندھ کو7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت،سیکرٹری داخلہ و دیگر کو نوٹس جاری

بدھ 25 اپریل 2018 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں صوبہ سندھ کو7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت،عدالت نے درخواست پر سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری دفاع اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مئی تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں عظمت ولی نامی شہری کی جانب سے صوبہ سندھ کو7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنیسے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں میں ناکام ہو چکی ہیں، جسکی وجہ سے موجودہ نظام کے تحت صوبے کی حالت بدلی نہیں جا سکتی لہذا صوبے کو 7 آزاد ریاستوں میں تقسیم کیا جائے ۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حیدر آباد میرپورخاص اور نواب شاہ ، سکھر لاڑکانہ ، جیکب آباد کو آزاد ریاست بنا کر کراچی کو اس کا ہیڈ کوارٹر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ یورپ اوراسلامی ممالک میں کوئی صوبہ 50 لاکھ سے زائد آبادی کا نہیں ۔ آزاد ریاستوں میں تقسیم کرنے سے پاکستان کی حالت بھی بدل سکتی ہے ۔ آزاد ریاستیں بنا کر اس کا کنٹرول کمشنرکو دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری دفاع اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مئی تک جواب طلب داخل کرانے کا حکم دیا۔