بے نظیر آباد سمیت تین اضلاع کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) ہوگی

بدھ 25 اپریل 2018 19:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن میں بے نظیر آباد سمیت تین اضلاع کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت (کل) جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بینظیر آباد، سانگھڑ اور نوشیرو فیروز کی انتخابی نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کو ضلع بے نظیر آباد کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 10 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ ضلع سانگھڑ سے 24 جبکہ نوشیرو فیروز سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف 29 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔