Live Updates

عمران خان کے نئے پاکستان کا نعرہ گائو ںگائوں پہنچ چکا ہے، چوہدری عظیم گھمن

ْ نئے پاکستان میں قوم حساب مانگے گی، 29اپریل کو مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ ہو گا، گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 20:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سیالکوٹ و سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان کا نعرہ گائو ںگائوں پہنچ چکا ہے ’’دونہیں ایک پاکستان سب کا نیا پاکستان‘‘یہ نعرہ چھوٹنے والا نہیں نئے پاکستان میں قوم حساب مانگے گی عمران خان کی نئے پاکستان کے لیے مثالی طویل جدوجہد نے قوم کو پی ٹی آئی کے رنگ میں رنگ دیا ہے پی ٹی آئی جماعت نہیں ایک سمندر ہے اورتمام دریائوں کا رخ سمندر کی طر ف ہے نئے پاکستان کے نعرے میں کشش ہے لوگ دھڑا دھڑ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر کپتان کے ہاتھ مضبوط کرنے میں اورنئے پاکستان کی جدوجہد اورنعرے کو تقویت دے رہے ہیں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا 29اپریل کو مینار پاکستان میں تاریخی جلسہ ہورہا ہے جس میں ہم سب پرُ جوش شریک ہوں گے پورے ملک کی ٹریفک جام ہوکررہ جائے گی ہر کسی کا رخ مینار پاکستان جلسہ کی جانب ہوگا انسانوں کا ایک سمندر ہوگا جو آنے والے الیکشن کے نتائج میں پی ٹی آئی کی جیت کا پیغام بھی ہوگا 29اپریل کا جلسہ عوام کا موڈ بتادے گا ،عظیم نوری نے مزید کہا کہ29اپریل کو نئے پاکستان کے لیے عوام عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوگی موجودہ حکومت ختم ہوتے ہی (ن) لیگ بھی بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی اور پی ٹی آئی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی 29اپریل جلسہ مینا رپاکستان پی ٹی آئی کی سیاسی قوت کا عملی مظاہرے کا دن ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات