ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، شجاعت علی رانا

بدھ 25 اپریل 2018 22:54

گوجرانوالہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ شجاعت علی راناکی زیر ہدایات موبائل ایجوکیشن یونٹ پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ کی طرف سیASI مبشر جاوید نے نجی سکول جلیل ٹائون گوجرانوالہ میں طلباء و اساتذہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ایک مہذب و با شعور قوم کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، ڈرائیونگ لائیسنس کے بغیر ہر قسم کی موٹر سائیکل و گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے لہذا جس کسی کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہو وہ اپنا ڈرائیونگ لائیسنس بنوائیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا ہم سب پر واجب ہے اور ٹریفک قوانین کا احترام کر کے ہی ہم اپنی اور دوسرے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :