فیصل آباد میں دو روزہ عظیم الشان سائنس میلہ 3مئی سے شروع ہو گا

جمعرات 26 اپریل 2018 15:00

فیصل آباد۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) فیصل آباد میں دو روزہ عظیم الشان سائنس میلہ 3مئی بروز جمعرات سے شروع ہو گا جس کے انتظامی امور کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے تین اور چار مئی کو سائنس میلہ کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامی امورکوحتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ کی سربراہی میں 17رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس کے ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امداداللہ،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمدشبیر،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرعثمان اکرم،ترجمان زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر جلال عارف،ڈائریکٹر آرک ڈاکٹر ظہیر اے ظہیر،ڈائریکٹر انڈومنٹ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر جعفر جسکانی،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج آف سائنس سمن آباد کے شعبہ فزکس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی شاہد،سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس شیخ فاروق یوسف،نائب صدر چیمبر عثمان رئوف،سابق صدر چیمبر انجینئر رضوان اشرف،سپریم انجمن تاجراں(سٹی)کے چیف محمداسلم بھلی،سینئر نائب صدرانجمن تاجران مرزا مظہر حسین،ریجنل کوآرڈینیٹر الف اعلان محمد آصف،الف اعلان تنظیم کی نمرہ طارق،فرہاد جرار اورچیئرمین اپٹپما شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کمیٹی سائنس میلہ کا شایان شان انعقاد یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :