تحریک انصاف میں جانے والے اسی تیزی سے واپس بھی آسکتے ہیں، نفیسہ شاہ

ندیم افضل چن کو ابتدا ہی سے شناخت پیپلزپارٹی سے ملی، انھیں اگر شرجیل میمن کی سیاست سے مسئلہ تھا تو پہلے احتجاج کرتے، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

جمعرات 26 اپریل 2018 15:37

تحریک انصاف میں جانے والے اسی تیزی سے واپس بھی آسکتے ہیں، نفیسہ شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جس تیزی سے لوگ تحریک انصاف میں جارہے ہیں، ہوسکتا ہے اسی تیزی سے واپس بھی آئیں۔ندیم افضل چن کو ابتدا ہی سے شناخت پیپلزپارٹی سے ملی، انھیں اگر شرجیل میمن کی سیاست سے مسئلہ تھا تو پہلے احتجاج کرتے۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے ساتھ افضل چن کے تعلقات نظریاتی ہیں تو انھیں پہلے ہی وہاں چلے جانا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی میں بھی انھیں لوگوں نے ہمیشہ نظریاتی ہی سمجھا، انھیں ماننا چاہیے کہ انتخابات قریب دیکھ کر پارٹی تبدیل کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں انھوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد ایک دن بھی ایسا نہیں ہوگا جومیاں صاحب نے عدلیہ پرتنقید نہ کی ہو، کیس تو پاناما کی تفتیش کا تھا، بیانیہ ووٹ کو عزت دو میں کیسے بدلا، اس سے قبل ان کا بیانیہ تھا مجھے کیوں نکالا۔