اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین (پوسٹ گریجوایٹ) ایف سیون فور میں محفل میلاد اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 80 ویں یوم وفات کے موقع پر ان کی روح ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام

جمعرات 26 اپریل 2018 15:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین (پوسٹ گریجوایٹ) ایف سیون فور میں محفل میلاد اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 80 ویں یوم وفات کے موقع پر ان کی روح ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جمعرات کو منعقدہ محفل میلاد اور قرآن خوانی میں کالج کی پرنسپل پروفیسر فرخندہ اشتیاق، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محفل میلاد میں حضرت محمد ؐ پر درود و سلام اور ہدیہ نعت پیش کیا گیا جبکہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 80 ویں یوم وفات پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں شعبہ اسلامی تعلیمات کی اسسٹنٹ پروفیسر عفت خالد، فرحت حبیب اور شازیہ شکیل نے اپنی تقاریر میں علامہ محمد اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوئوں اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر کالج کی پرنسپل نے اختتامی کلمات ادا کئے۔

متعلقہ عنوان :