کراچی کو آلودگی سے پاک سرسبز و شاداب بنائیں گے، نصرت واحد

درخت آلودگی کے خاتمے کا اہم ذریعہ ہیں، تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی جانب سے پارٹی پمفلیٹ اور پودوں کی تقسیم کے موقع پر گفتگو

جمعرات 26 اپریل 2018 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ کراچی کو آلودگی سے پاک، سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ شہر کو گرین سٹی بنانا مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھر گھر رابطہ مہم کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشیوں میں پارٹی پیغام، پمفلیٹ اور پودے تقسیم کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخت آلودگی کے خاتمے کا اہم ذریعہ ہیں۔ درختوں کی تقسیم کا مقصد شہر کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت اور میئر کراچی شہر کی تعمیر و ترقی میں ناکام ہوگئے ہیں۔ جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہین اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ کراچی موہنجو دڑو کا نقشہ پیش کررہا ہے۔ میئر کراچی اختیارات کا رونا رو رہے ہیں اور کروڑوں - اربوں روپے کے سالانہ بجٹ ہونے کے باوجود شہر کو قدیم بستی میں تبدیل کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ تمام تر ترقیاتی کام سیہون، نوابشاہ و دیگر اندرون سندھ کے شہروں میں کروارہے ہیں۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد شہر کا نقشہ تبدیل کردیں گے۔ سڑکوں و دیگر بنیادی امور کو ترجیح دیں گے۔