جی سی یونیورسٹی لاہور میں "اور کوئی نہ رہا" شاندار کھیل پیش

جمعرات 26 اپریل 2018 20:47

لاہور۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے ڈرامیٹکس کلب نے گزشتہ روز انگریزی کھیل ----اور کوئی باقی نہ رہاپیش کیا ، جسے اولڈ راوئینز ،اساتذہ،طلباء اور نامور ٹی وی آرٹسٹوں نے دیکھا اور بے حد سراہا۔اس کھیل کو نامور مصنف آگھاٹا کرسٹین نے کئی دہائیوں پہلے لکھا تھا، یہ کھیل دس اجنبیوں کی داستان ہے جو ایک جزیرے میں گم ہوجاتے ہیں اور پھرپُراسرار انداز میں سب کی موت ہوجاتی ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے خصوصی طور پر کھیل دیکھا۔ اُنہوں نے کھیل کے تمام کرداروں، سٹیج ڈیزائننگ اور طلباء کی شاندار ہدایتکاری کو بھر پور سراہا۔ ڈاکٹر نظام الدین کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے ڈرامیٹکس کلب نے تھیٹر کے فن کو زندہ رکھنے میں ناقابل فراموش کردارا دا کیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ کھیل نامور اولڈ راوین اور تھیٹر آرٹسٹ مدیحہ گوہر مرحومہ کو خراج عقیدت ہے۔

وائس چانسلر کے مطابق یہ کھیل مکمل طور پر ڈرامیٹکس کلب کی پیشکش ہے اور اس کے لیئے کسی قسم کی ٹیکنیکل یا دیگر سپورٹ باہر سے نہیں لی گئی۔یہ سالانہ کھیل جی سی یو شعبہ انگریزی کے استاد عرفان رندھاوا کی ہدایتکاری میں پیش کیا گیاجبکہ کھیل کی کاسٹ میں علی نواز،ایچ ایم نجم الثاقب،ایشاء رضیہ،ایچ ایم راحت العین،دائو اسد خان،جویریہ نعیم،آفاق عمران،شہریار شیخ،ماہم احمداور حذیفہ علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :