پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی تعلیم پرمنعقدہ پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

جمعرات 26 اپریل 2018 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ’خصوصی تعلیم میں تحقیق ‘پر پہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میںچیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، انچارج شعبہ سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹرپروفیسر ڈاکٹر حمیرا بانو، ملکی و غیر ملکی سکالرز، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تیسرے روز منعقدہ دوسرے پلینری سیشن میں آئرلینڈ سے اسپیکر مس کیتھرین اور ڈپٹی وائس چانسلر آف انٹر نیشنل اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد احسان اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ممتاز اختر نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے نومبر میں نیشنل کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیاجبکہ اسی طرز پر انٹرنیشنل کانفرنس اگلے برس مارچ میں منعقد ہوگی۔